امریکاشمالی کوریا

امریکاشمالی کوریا پر دبائوکے بجائے سفارت کاری سے اختلافات دور کرنے کی پالیسی اختیار کرے،چین

نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں موجودہ امریکی انتظامیہ دبا ڈالنے کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے اختلافات دور کرنے کی پالیسی اختیار کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سربراہ ملک ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ امریکی پالیسی پر گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے۔ دریں اثنا گزشتہ جمعے کو محکمہ خارجہ نے بتایا تھا کہ پیونگ یانگ کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے اور آئندہ کی حکمت عملی جلد واضح کی جائے گی۔ وائٹ ہاس نے یہ عندیہ دیا تھا کہ موجود انتظامیہ کی حکمت عملی سابقہ صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں