واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کے کئی شہروں میں کرفیو اور پابندیوں کے باوجود پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاٹل سے نیو یارک تک ہزاروں افراد نے مارچ کیا،
مظاہرین رکاوٹیں اور جنگلے گرا کر وائٹ ہاوس کے قریب پہنچ گئے۔ امریکی دارالحکومت میں رات کا کرفیو لگادیا گیا۔واشنگٹن ڈی سی میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کر فیو رہے گا۔ ہفتے کی رات پولیس پر حملے، ہنگاموں، جلاوگھیراو کے بعد 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کا گشت جاری ہے۔
پرتشدد مظاہروں کے دوران واشنگٹن میں 11 اور نیو یارک میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ میامی میں کرفیو کے باوجود لوٹ مار کی گئی۔پولیس نے نیویارک میں 350 اور ہیوسٹن میں 130 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔