اسلام آباد(نمائندہ عکس ) پی ٹی آئی رہنما وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ سے عالمی دن کے منانے کی منظوری نہ صرف پاکستان اور وزیر اعظم کی کامیابی ہے بلکہ تمام امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا امت مسلمہ کو اب قرآن و سنت پہ صحیح عمل کر کے اپنے کردار و عمل سے اسلام وفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔