اداکار امان اللہ مرحوم

امان اللہ کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان کے لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ مرحوم کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی راحت افزا نے ایوان میں قرار داد جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی خدمات کے پیش نظر کسی سڑک کا نام ان سے منسوب کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایوان امان اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کسی صورت پر نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف کامیڈین امان اللہ 70 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے، وہ گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں