امام الحق

امام الحق کے چچا انتقال کر گئے، کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کے چچا انتقال کر گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امام الحق نے اپنے چچا کے انتقال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے چچا انتصار الحق لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اپنے چچا کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

امام الحق نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک منٹ کا وقت نکال کر ان کے لیے دعا کریں۔پاکستان کے کرکٹرز نے امام الحق سے ان کے چچا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں سرفراز احمد، اظہر علی، عابد علی، بسمہ معروف، بلاول بھٹی، میر حمزہ اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں