حق رائے دہی

الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کیخلاف کیس میں فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کیخلاف کیس میں فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔ جمعہ کو لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عدالت نے وفاق ،الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے بھی جواب بھی جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔ عدالت نے کہاکہ اہم قانونی معاملے پر اٹارنی جنرل پاکستان عدالت کی معاونت کریں، عدالت نے پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ اس درخواست کو سننے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈویژن بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں