لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر لازم ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری واضح پوزیشن ہے کہ اسمبلی تحلیل نہ ہواور اپنی مدت پوری کرے ۔
انہوںنے کہاکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئین کے تحت وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں متاثرین سیلاب کی اب تک مکمل بحالی نہیں ہوئی