محسن نقوی

الیکشن ہمارا پہلا کام ہے، جب بھی الیکشن ہوگا ،ہم 100فیصد تیار ہیں’محسن نقوی

لاہور (عکس آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سی بی ڈی مین بلیوارڈکلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرسی بی ڈی مین بلیوارڈکلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کو اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کا معائنہ کیااورکارپٹنگ ودیگر تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔ محسن نقوی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایس ایل اور شہریو ں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پراجیکٹ کوفروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل اورشہریوں کو آمد و رفت میں آسانی کیلئے پراجیکٹ کو وقت سے پہلے ٹریفک کیلئے کھول دیاہے۔منصوبے کو دن رات محنت کے بعد مکمل کیا ہے۔ منصوبے پر کام کرنے و الے متعلقہ افسران اورعملہ کی محنت اورکاوشیں لائق تحسین ہیں۔پی ایس ایل 8سے پہلے پراجیکٹ کی دونوں لینزاب ٹریفک کیلئے اوپن ہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوگا ،ہم تیار ہیں ۔الیکشن ہمارا پہلا کام ہے ،ہم اس کیلئے 100فیصد تیار ہیںاورہم آئے ہی اسی لئے ہیں۔ہر صورت پی ایس ایل کی سکیورٹی اورامن عامہ کو یقینی بنانا ہے ۔

جس وقت احتجاج ہورہاتھا،انہیںپی ایس ایل ٹیم آنے کی وجہ سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست کی گئی ۔ خدانخواستہ اگر کوئی واقعہ ہوجاتا تو کون ذمہ دار ہوتا۔احتجاج کا وہی دن ،وہی وقت اوروہی سب کچھ تھایہ زیادتی ہے،یہ نہ کریں۔اپنی سیاست کریں، احتجاج کریں ،انہیں احتجاج کا پورا حق حاصل ہے ۔انہوںنے کہا کہ سی بی ڈی مین بلیوارڈکلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر دن رات کام کر کے ٹریفک کیلئے کھو ل دیاہے۔ پوری ٹیم خصوصاًکنٹریکٹر نے منصوبے پرمحنت سے کام کیا اوروقت سے قبل ٹریفک کیلئے اوپن کیا ہے ۔ منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو مبارکباددیتا ہوں ۔ کلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کھلنے سے ٹریفک کا مسئلہ بہتر ہوگا۔ پی ایس ایل کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوںنے کہا کہ پراجیکٹ پرکام جاری رہے گا اورٹریفک بھی چلتی رہے گی۔کلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ 23مارچ کو مکمل ہو جائے گا ۔ نگران وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ منصوبے سے نہ صرف ٹریفک کی بلا تعطل روانی میں مدد ملے گی بلکہ کرکٹ شائقین کے لیے آمدورفت میں سہولت ہو گی ۔ صوبائی وزراء بلال افضل، عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،اظفرعلی ناصر،کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا،سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، چیف آپرٹینگ آفیسر سی بی ڈی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ،این ایل سی اور دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں