اسلام آباد (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے این اے249 ضمنی الیکشن کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
اتوار کے روز ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ اور ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی اس بات کو بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں تا کو کوئی اس میں ردوبدل نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے