وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں،جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا،غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ اب چاک ہوچکا، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں۔ انہوںنے کہاہک غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں