فرخ حبیب

الیکشن کمیشن کے اندر یہ اسطاعت ہی نہیں کہ وہ گوشواروں کا جائزہ لے سکے، فرخ حبیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اندر یہ اسطاعت ہی نہیں کہ وہ گوشواروں کا جائزہ لے سکے۔ اپنے بیا ن میں فرخ حبیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جانبداری میں ملا حکم نامہ پورا کرنا ہے،رپورٹ میں اچھے خاصے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے دیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ڈاکٹر مظہر رشی، سامیعہ رشی اور اس قبل بینش فریدی کا ویڈیو بیان بھی آچکا ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ہے ،الیکشن کمیشن اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر وفاقی حکومت کو رپورٹ بھیج رہا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پی پی او 2002 میں یہ اختیار الیکش کمیشن کے پاس ہے ہی نہیں،اس معلوم پڑتا ہے رجیم چینج سازش ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف ہر غیر قانونی ہر بہ استعمال کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں