شفقت محمود

الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی یا نہیں، شفقت محمود

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا، پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین تو ووٹ بھی کاسٹ کر چکے ہیں ،منحرف اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجود قانون ڈھونڈا جا رہا ہے، پارٹی قوانین کے خلاف اراکین لوگ مخالفین کو ووٹ ڈالتے ہیں اور سپریم کورٹ اخلاقیات کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔۔

پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اخلاقیاتی بنیاد پر فیصلے کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بھگوڑوں کے ووٹ کاونٹ نہیں ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کیا گونگا بہرا ہے کیا ان کو یہ سب چیزیں نظر نہیں آرہی ، الیکشن کمیشن کو نہ قومی اسمبلی کے ممبران کا بھاگنا ، غداری اور لوٹا کریسی نظر آتی ہے ، تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو جانا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شفاف انتخابات میں ہے ، چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات ممکن نہیں ہے ، سب کو پتہ ہے کہ یہ غدار ہے ، سپریم کورٹ بھی اس بات سے عیاں ہے ، لیکن الیکشن کمشنر کو یہ نہیں پتہ، موجود حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیڑھ ہفتہ حکومت چلانے کافیصلہ کیا ہے آپ کچھ خدا کو خوف کریں آپ کی اکثریت ختم ہوچکی ہے ، شاید ایک آدھ ووٹ آگے پیچھے ہوجائے ، آپ پاکستان کے مستقبل کا کیا فیصلہ کریں گے ۔

آپ نے پچھلے ڈیڑھ ماہ میں حکومت میں رہتے ہوئے کیا کرلیا ہے ، ایسی کیا بہتری لائی ، جس سے آپ نے اپنے گناہوں کو دھویا ہو ۔ آصف زرداری اور دیگر پر کرپشن کے الزامات ہیں شفقت محمود نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سیاسی پارٹیوں کے اپنے حقوق ہوتے ہیں جو کسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتا ہے وہ اس کا منشور لیکر چلتا ہے ، کل کے فیصلے کے بعد وہ ممبران نا اہل ہوگئے ہیں اس کا فیصلہ اب پارلیمنٹ کریگی کہ نااہلی مدت کتنی ہوگی سندھ ہاو¿س میں منڈی لگی کراچی سے بوریاں بھر کر پیسے لائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں