الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان سید ندیم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیقی اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ریڈیو پاکستان کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ ووٹرز 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرکے اپنے پولنگ اسٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس نمبر پر میسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لے کر آنا ہو گا، زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں