فرخ حبیب

الیکشن کمیشن کا ویڈیو اسکینڈل پر نوٹس لینا اچھی بات ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اربوں روپیہ ضمیروں کو خریدنے کیلئے لگایا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کا ویڈیو اسکینڈل پر نوٹس لینا اچھی بات ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو کہتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کا نظام چلتا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں