اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن کا نومبر کے وسط میں ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق عدلیہ کی جانب سے عام انتخابات میں آر اوز دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرستیں موصول ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی آر اوز عدلیہ سے لینے کی پہلی ترجیح ہے ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی کے افسران کی فہرست بھی تیار کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق آر اوز عدلیہ سے یا بیوروکریسی سے، حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن جلد کرے گا، الیکشن کمیشن عدلیہ سے اذر اوز لینے کے حوالے سے پہلی ترجیح کا اظہار کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی آر اوز کی تعیناتی کے بعد ریٹرننگ افسران کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں ٹریننگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آر اوز کی تعیناتی کے بعد ڈرافٹ پولنگ سکیم آر اوز کو فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آر اوز عام انتخابات کے لیے حتمی پولنگ سکیم تیار کریں گے۔