وفاقی وزیر اطلاعات

الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق ہے ، فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ آٹھ سال بعد پکڑا گیا ۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ۔ عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

عمران خان نے اسرائیل ، بھارت ،امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے فنڈز حاصل کئے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ سے ملک میں فتنہ برپا کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جانتے ہوئے 351غیر ملکی کمپنیوں اور 34غیر ملکیوں سے فنڈز لئے

اپنا تبصرہ بھیجیں