الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کرلی

اسلام آباد(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کرلی، ملک بھر میں 92ہزار 353پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران پنجاب میں 52ہزار 412پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 15ہزار 617کو حساس اور 6ہزار 40کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں 15ہزار 747پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے جن میں سے 6ہزار 180کو حساس اور 4ہزار 726پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایاکہ سندھ میں 19ہزار 96پولنگ اسٹیشن ہوں گے جن میں سے 6 ہزار 756کو حساس اور 7ہزار802کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔بلوچستان میں 5ہزار 67پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 2ہزار 68کو حساس اور 2ہزار 38کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 990پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 123کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں