راجہ بشارت

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کو ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے شہری محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔

درخواست گزار کے مطابق راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آپکو تین سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔بعد ازاں درخواست خارج کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں