بیرسٹر محمد علی سیف

الیکشن کمیشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور (عکس آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اس ملک کے قانون کی کچھ تو لاج رکھو۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی نشستیں چھینی جا رہی ہیں، فارم 45 کے نتائج کی فارم 47 میں تبدیلی کا ڈراما کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں