اسلام آباد ( عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ سینیٹ سے الیکشن ملتوی ہونے کی قرارداد آئی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ سینیٹ سے انتخابات کے ملتوی ہونے کی قرارداد آنا درست بات نہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔