شہباز شریف

الیکشن سے نہ پہلے بھاگے تھے نہ اب بھاگ رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

سرگودھا(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن سے نہ پہلے بھاگے تھے نہ اب بھاگ رہے ہیں عوامی خدمت کے ذریعے ہی (ن )لیگ پہلے بھی اقتدار میں آئی تھی اور اب پہلے سے زیادہ طاقت کیساتھ اقتدار میں آئیگی ،خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کرنیوالے ہی حقیقی عوامی لیڈر کہلواتے ہیں ، سرگودھا مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ہے ،اس نے ہمیشہ (ن )لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ، آئندہ انتخابات میں شاہنوں کا شہر سرگودھا مسلم لیگ (ن )کا قلعہ ثابت ہوگا اور سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو بھی ہوسکا کرونگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سرگودھا کے سپوت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید سے ملاقات کیا۔

انہوںنے کہا کہ سرگودھا کے سپوت چوہدری حامد حمید اور دیگر ارکان اسمبلی کی سرگودھا کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں اور ان کی جانب سے جو بھی سکیمیں آئی ہیں انہیں فوری طور پر منظور کرکے سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے موجودہ دور اقتدار میں جو کچھ ہوسکا وہ کرونگا ۔اس موقع پر چوہدری حامد حمید کی تمام سکیمیں منظوری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے ،چوہدری حامد حمید نے فوری طور پر کباڑ خانہ بازار، اقبال کالونی اور اجنالہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر کے حوالہ سے باقاعدہ طورپر وزیر اعظم کو درخواست دی جو انہوں نے منظور کرتے ہوئے ان کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اہالیان سرگودھا کے مسلم لیگ ن کے لئے مثالی کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں