دانیال عزیز

الیکشن جیتنے کیلئے احسن اقبال اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، دانیال عزیز

ظفر وال (عکس آن لائن) دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے احسن اقبال اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔

دانیال عزیز نے ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال ووٹرز پر جھوٹے پرچے کروا کر ڈرا دھمکا نہیں سکتا، گاؤں گاؤں میں پکڑ دھکڑ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتا رہا ہے، احمد اقبال اس قابل ہوتا تو احسن اقبال پی پی 54 سے خود الیکشن نہ لڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال زبردستی اپنے بیٹے کو عوام پر تھوپنا چاہتا ہے، مہنگائی سے عوام ذلیل و خوار اور خودکشیوں پر مجبور ہے، احسن اقبال مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے خود وزارت کے مزے لیکر لڈو کھیلتا رہا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ نالائق ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دے رہا ہے، 8 فروری کو عوام احسن اقبال کو بتا دیں گے کہ جبر و ظلم کا دور ختم ہو چکا ہے، دھاندلی روکنے کیلئے عوام خود اپنے پولنگ سٹیشن کی نگرانی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں