رابی پیرزادہ

اللہ کے راستے پر چلنے سے جو اطمینان ملا اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور(عکس آن لائن) شوبز کو خیر باد کہہ کر پینٹنگ اور مصوری کا شعبہ اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میںنے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اللہ تعالیٰ کے راستے پر چلنے میں ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے ،آج مجھ پر حقیقت کا ادراک ہوا ہے کہ ماضی کی زندگی کی آسائشیں صرف دھوکہ تھیں اصل زندگی تو کچھ اور ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی انسان کو ہدایت دے دیتا ہے.

تو وہ دنیاکا خوش قسمت ترین انسان ہے ،میں پوری امت کے لئے دعا گو ہوں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ گلیمر دیکھا ہے ، پوری دنیا میں بزنس کلاس میں سفر اور پر تعیش زندگی بسر کی ہے لیکن جو اطمینان اللہ تعالیٰ کے راستے پر چلنے سے ملا ہے ماضی کی زندگی اور آسائشیں تو اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے کہوں گی کہ اگر آپ نے خدا کی خوشنودی حاصل کرنی ہے تو پسے ہوئے لوگوں کا ہاتھ تھامیں ان کا سہارا بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں