الخدمت فانڈیشن بھلوال

الخدمت فانڈیشن بھلوال خواتین ونگ کے زیر اہتمام مقامی پرائیویٹ ہسپتال میں ایک روزہ فری گائنی کیمپ لگایا گیا

بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن )الخدمت فانڈیشن بھلوال خواتین ونگ کے زیر اہتمام مقامی پرائیویٹ ہسپتال کوٹ مومن روڈ میں ایک روزہ فری گائنی کیمپ صبح 10 بجے تک جاری رہا بھلوال اور گردونواع سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ممبر مرکزی مشاورتی کونسل پاکستان اور گروپ لیڈر پی پی 73 ٰ چوہدری میسر احمد گجر نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیانائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر مبشر احمد گجراس موقع پرشعبہ الخدمت ونگ کی ذمہ داران بھی موجود تھیں تفصیل کے مطابق الخدمت فاﺅنڈیشن خواتین ونگ بھلوال کے زیر اہتمام فری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں لیڈی ڈاکٹرزنے خواتین کا فری طبی چیک اپ کیا کیمپ کی افتتاحی تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرمبشر احمد گجر نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاداللہ کی رضا کیلئے نادارافراد کی خدمت ہے کیمپ میں آنیوالی خواتین مریضوں کا فری چیک اپ ،فری ٹیسٹ ،فری میڈیسن سمیت دیگرسہولیات فراہم کی گئی ہیں اس موقع پر اسپیشلٹ ڈاکٹرز شیبااحتشام ،ڈاکٹرفاطمہ عبدالرحمن ،ڈاکٹرحسن ضیانت ،ڈاکٹرزین علی رضا نے مریضوں کافری چیک اپ کیا اورانہیں فری ادویات دی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں