الحرمین الشریفین

الحرمین الشریفین، کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات میں اضافہ

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کو بڑھا دیا ہے۔ زمینی طور پر ان اقدامات کا جائزہ پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس لے رہے ہیں۔

اقدامات کا مقصد حرمین شریفین کا رخ کرنے والوں کی سلامتی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الحرمین الشریفین کے تکنیکی اور خدماتی امور کے سربراہ عام کے سکریٹری محمد بن مصلح الجابری کا کہنا تھا کہ احتیاطی اقدامات میں حرم کی چھت، فرش اور قالینوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے چھڑکاؤ کی مشینوں کی تنصیب، حرم کے دروازوں پر اور حرم میں جائے نمازوں پر ہاتھوں کے سینی ٹائزرز کی تقسیم، حرم میں قالینوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے مزید اقدامات اور قالینوں کی تبدیلی کے درمیان کا وقت مزید کم کرنا اور حرم کے اندر مرکزی دھلائی کے عمل کو 4 سے بڑھا کر 6 مرتبہ کرنا شامل ہے۔

ان کے علاوہ اقدامات میں ضرورت کے وقت ہنگامی طور پر دھلائی کرنے والے افراد اور مشینوں کی فراہمی، زمزم پینے کے کولروں اور ٹْونٹیوں کو جراثیم سے پاک رکھنا، پانی کے استعمال شدہ کْولروں اور پلاسٹک کے گلاسوں کی فوری تبدیلی اور دوسری سعودی توسیع میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے کا تناسب 100% تک پہنچانا بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں