ابوبکر البغدادی

البغدادی کی ڈی این اے ٹیسٹ سے ہلاکت کی تصدیق،لاش ہمارے پاس ہے،امریکا

لندن/واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے داعش کے سربراہ خلیفہ ابو بکر البغدادی اور اس کے ساتھیوں کی خصوصی آپریشن میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے کہا ہے کہ البغدادی کی لاش ہمارے پاس ہے جسے جلد ہی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیا جائے گا۔

غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق او برائن نے کہا کہ بغدادی کے ڈی این اے سے اس کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہمارے پاس موجود دہشت گردوں کی لاشوں میں ایک لاش البغدادی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ البغدادی کے قتل کے آپریشن کو سابق یرغمالی کایلا مولر کا نام دیا گیا تھا۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کارروائی کے بعد البغدادی کی لاش عین الاسد اڈے میں منتقل کردی گئی ہے۔ آٹھ طیارے جنھوں نے البغدادی کو نشانہ بنایا تھا وہ عین العرب شہر کے صرین ہوائی اڈے سے اڑے جو شام اور ترکی کے سرحدی علاقے جرابلس ادلب میں آپریشن کے مقام تک پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں