اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے لیبیا کے لیے نیا ثالث نامزد کر دیا

نیویارک(عکس آن لائن) سلواکیہ سے تعلق رکھنے والے اعلی سفارتکار ژان کوبِس اقوام متحدہ کی طرف سے لیبیا کے لیے نئے ثالث مقرر کیے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس نامزدگی کی تصدیق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کر دی ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان کے لیے موجودہ خصوصی کواڈینیٹر کوبس کی تقرری کی حمایت کی تھی۔

ژاں کوبس بحران زدہ علاقوں کا سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ لبنان میں اس عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ عراق میں بھی اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ دریں اثنا جرمن وزیر خارجہ نے ژاں کوبس کو جرمنی کی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں