چوہدری انوارالحق

اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہوں، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر)پر جاری کیے گئے بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے 5 روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنمائوں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔نگراں وزیر اعظم امریکا میں منعقدہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماں سے ملاقات کریں گے۔انوار الحق کاکڑ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں