اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی قوم کی خود مختاری ،آزادی کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی

رام اللہ (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی قوم کی خود مختاری اور آزادی کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرار داد میں مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی گئی۔اطلاعات کے مطابق جنرل اسمبلی میں فلسطینی قوم کی خود مختاری کیلئے منظور کردہ قرارداد کے حق میں 153 ممالک نے ووٹ ڈالا۔ کینیڈا، اسرائیل، جزائر مارشل، میکرونیزیا، ناورو اور امریکا نے مخالفت کی جب کہ 17 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے جنرل اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کو فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں