فردوس عاشق اعوان

اقوام متحدہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ کہ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اورعالمی برادری بہادراورثابت قدم کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ جبرواستبداد سے پاک ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں،ہم بہادر کشمیریوں کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں،ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 71سال قبل مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کی جو قرارداد منظور کی تھی، اس پر سات دہائیاں گزرنے کے باوجود عمل نہیں ہوسکا،71سال سے کشمیریوں کا ناحق لہو بہایاجارہا ہے، ان کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں، انہیں اپنا جمہوری، قانونی اور جائز حق مانگنے پر جبرواستبداد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ظلم کا یہ باب صرف اس لئے طول پارہا ہے کیونکہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنے فرض کو پورا نہیں کررہے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کادن تقاضاکرتا ہے کہ اقوام متحدہ ,سلامتی کونسل اورعالمی برادری بہادراورثابت قدم کشمیریوں سے کیا ہوااپنا وعدہ پوراکریں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ جبرواستبداد سے پاک ماحول میں اپنی زندگیاں گزار سکیں۔آج کے دن ہم بہادر کشمیریوں کو بھی پیغام دیتے ہیں کہ ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ ہے، ہم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔جس ثابت قدمی، ہمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ کشمیری اپنے حق کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں، وہ اس بات کی گواہی ہے کہ وہ انشاء اللہ کامیاب ہوکر رہیں گے اور دشمن ناکام ونامراد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں