اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن )اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق حکام نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں ڈالے گئے ہزاروں فلسطینیوں کی فوری رہائی کے اقدامات کرے۔کرونا وباء کی وجہ سے موجودہ بحرانی صورت حال میں اسرائیل کا فلسطینیوں کو جیلوں میں قید رکھنا ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی ایلچی مائیکل لینک اور ماورائے عدالت قیدیوں کو سزائے موت دینے کے معاملات پرنظر رکھنے والے اگنیس کالا مار نے کہا کہ اسرائیل فوری طورپر جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی رہائی کے اقدامات کرے۔یو این عہدیداروں نے قیدیوں سے متعلق اسرائیلی ریاست کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے اسرائیلی حکومت نے سیکڑوں اسرائیلی قیدیوں جن میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر بھی شامل تھے کو رہا کیا ہے مگر فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

عالمی ادارے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی اسیران اسیران کے معاملے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ کرونا وبا کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوچکیہیں۔ اسرائیلی حکومت موجودہ حالات میں قیدیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام ہے۔یو این عہدیداروں نے قیدیوں سے متعلق اسرائیلی ریاست کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے اسرائیلی حکومت نے سیکڑوں اسرائیلی قیدیوں جن میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر بھی شامل تھے کو رہا کیا ہے مگر فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے متعلق کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

عالمی ادارے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی اسیران اسیران کے معاملے میں امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ کرونا وبا کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوچکیہیں۔ اسرائیلی حکومت موجودہ حالات میں قیدیوں کو مناسب طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں