اقوام متحدہ سلامتی کونسل

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو مل گئی

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کیلئے روس کو مل گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ کولیبا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل کی صدارت کرنا عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل ارکان صدارت کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی روسی کوشش کو ناکام بنائیں۔انہوں نے کہا کہ روس کا سلامتی کونسل میں ہونا غیر قانونی ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی15رکنی سلامتی کونسل کی صدارت ہر ماہ کسی ایک رکن ملک کے پاس ہوتی ہے۔روس نے سلامتی کونسل کی صدارت پچھلی بار فروری 2022 میں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں