انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ سربراہ کا نوول کرونا وائرس کے دوران ملازمتوں کے تحفظ کا مطالبہ

اقوام متحدہ(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نوول کرونا وائرس کے دوران ملازمتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

گوتریس نے نوول کرونا وائرس اور ملازمت سے متعلق پالیسی بریف لانچ کرنے کے لئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وبائی مرض نے دنیا کے معمولات کو درہم برہم کر دیا ہے ۔

دنیا کے کونے کونے میں ہر ایک کاروبار اور ہرایک کارکن متاثر ہوا ہے۔ کروڑوں نوکریاں ختم ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کام کی دنیا میں یہ بحران عدم اطمینان اور بے چینی کی پہلے سے بھڑکتی آگ میں ایندھن ڈالنے جیسا ہے۔

نوول کرونا وائرس سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری اور آمدنی کا نقصان معاشرتی یکجہتی کو ختم کر رہا ہے اور معاشرتی ، سیاسی اور معاشی طور پر ممالک اور خطوں کو غیر مستحکم کررہا ہے۔

گوتریس نے 3 محاذوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا خطرات سے دوچار کارکنوں ، کاروباری اداروں ، ملازمتوں اور آمدنی کیلئے فوری مدد کی جائے،

خطرے سے دوچار آبادی اور خواتین کے حقوق اور کام کرنے کے لئے محفوظ مقامات کے ساتھ لاک ڈان میں نرمی کے بعد صحت سے متعلق معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ مرکوزکی جائے۔

سب کے لئے مہذب ملازمتیں پیدا کرنے کےلئے نئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے انسانیت سے بھرپور ، تروتازہ اور قابل تائید کوششیں کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں