انسٹاگرام

اقرا عزیز انسٹاگرام پر چھاگئیں، فالوورز کی تعداد 60لاکھ ہوگئی

کراچی ( عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز ڈراموں کی دْنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اقرا عزیز کے انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد اقرا عزیز بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ وہ اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے ہمراہ لی گئیں اپنی دلکش تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں