جو بائیڈن

اقتدار کی تبدیلی کوئی نہیں روک سکتا،نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا ٹرمپ کو چیلنج

واشنگٹن (عکس آن لائن ) نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کی اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اسے شرمندگی سے تعبیر کیا ہے اورکہاہے کہ شکست تسلیم نہ کرنے سے اقتدار کی منتقلی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہ کرنے کا اثر یہ ہوگا کہ تاریخ میں انہیں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جائیگا۔ صحافیوں نے ان سے جب یہ سوال پوچھا کہ آخر وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس رویے پر کیا کہیں گے کہ تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں وہ اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے راضی نہیں ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ بے تکلفی سے کہوں تو، میں سوچتا ہوں یہ ایک بڑی شرمندگی کی بات ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں اسے تدبر کیسے کہہ سکتا ہوں۔ میرے خیال سے بطور صدر اپنے پیچھے وہ جو ورثہ چھوڑ رہے ہیں اس کے لیے یہ قطعی درست نہیں ہوگا۔ اس موقع پر جو بائیڈن نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ٹرمپ کے تعاون کے بغیر اقتدار یا انتظامیہ کی منتقلی میں کوئی عملی پریشانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منتقلی کا عمل بہت اچھی طرح جاری ہے اور اسے کوئی بھی شئے روک نہیں سکتی۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی سے متعلق یومیہ بریفنگ کام کی چیز ہے تاہم یہ اتنی ضروری بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کلاسیفائیڈ معلومات تک رسائی قابل استعمال ہوتی ہے لیکن میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس سے متعلق کوئی فیصلہ کر سکوں۔ جیسے کہ میں نے کہاکہ ایک وقت میں ایک ہی صدر ہوتا ہے، اور وہ 20 جنوری تک صدر رہیں گے۔

اس معلومات تک رسائی بہتر ہوتی لیکن اتنی اہم بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم وہی کریں گے جو ہم کرتے رہنے کی بات کرتے رہیں، اگر وہ اپنی شکست تسلیم کر کے ہمیں فاتح مانتے جو کہ ہم ہیں۔ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں اس وقت ٹرمپ سے کچھ کہنا ہو تو کیا کہیں گے، اس پر بائیڈن نے جواب دیا،مسٹر صدر، آپ سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس دوران کئی بیرونی ممالک کے رہنمائوں سے ان کی بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے انہیں بتایا کہ امریکا واپس آگیا ہے۔ ہم کھیل میں واپس ہو رہے ہیں۔ امریکا تن تنہا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں