عمر سرفراز چیمہ

اقتدار میں بیٹھا ڈاکوں کا ٹولہ ملک کیلئے خطرناک ہے،عمر سرفراز چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس) ترجمان پنجاب حکومت عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اقتدارمیں بیٹھا ڈاکوں کا ٹولہ ملک کیلئے خطرناک ہے،امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بار بار دھوکا دیا ہے،حکومت پرامن احتجاج کا راستہ روک رہی ہے،اب عوام ان سے اپنے ووٹ کا حساب لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جلد حقیقی آزادی مارچ کی کال دیں گے، پی ڈی ایم کے پاس اب ووٹ کی طاقت نہیں رہی، احتجاج کرنا ہر شہری کاجمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ4 حلقے کھول دیں، عوام نے ان پر اعتبار کیا انہوں نے بار بار دھوکا دیا، ان لوگوں نے اداروں پر حملے کیے، حکومتی پالیسی کی وجہ سے انڈسٹریز بن ہو رہی ہیں۔ عمر سرفراز نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے بند کیے جارہے ہیں کیا وہ ملک کا حصہ نہیں؟ قانون کو تبدیل کر کے عدالتوں سے ریلیف لے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آپ نے 4 ماہ میں کیا کیا، عوام میں آکر بتائیں، پی ٹی آئی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں لوگوں کے کام کرتی ہیں، انہوں نے جو ماضی میں کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پریشرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ پر امن احتجاج کا راستہ روک رہے ہیں، جہاں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں ذمہ داری سے کام کیا،4ماہ میں انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ان کے دور میں گروتھ منفی ہو گئی ہے، ان کے تمام اقدامات تاریخ کا حصہ ہیں، قانون تبدیل کر کے ان کو رعایت مل رہی ہے، یہ سرکاری وسائل پر مراعات لے رہے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ان کے حواری ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کن حقائق بیان کرتےہیں، یہ 10سال کی ڈیل کرکے جوتے چاٹ کر بھاگے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ این آر او ون میں ان کے بزرگوں کے کیسز معاف کیے گئے، پہلے دن سے جو ہم نے کہا وہ ثابت ہورہا ہے، اب عوام ان سے اپنے ووٹ کا حساب لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں