شیخ رشید احمد

افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں، پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے،امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دینگے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ، پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کیا ۔

وزیر داخلہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی ،دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دینگے۔انہوںنے کہاکہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کے خاندان لیلئے فخر کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں