تحریک عدم

افواج پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری امن پسندی ہماری کمزوری نہیں ہے،شہبازشریف

لاہور(عکس آں لائن)مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے سربلند کیا تھا،افواج پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری امن پسندی ہماری کمزوری نہیں ہے،دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔

اتوار کو لاہورمیں دفاع وطن کےلئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا کہ 27فروری 2019ءپاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش اور قابل فخر دن ہے، آج کے دن ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم سے جو ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے سربلند کیا تھا،افواج پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہماری امن پسندی ہماری کمزوری نہیں ہے، افواج پاکستان جذبہ ایمانی سے لیس ہیں اور پاکستانی قوم اپنے شیروں کے ساتھ ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت نے دنیا کے امن کو خطرے میں دوچار کیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں