راشد خان

افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی

کابل(عکس آن لائن)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کرنے سے متعلق سوال پر راشد خان نے کہا کہ افغان ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی افغان ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی شادی کرنے کا ارادہ ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی منگنی کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں