جان اچکزئی

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی،جان اچکزئی

کوئٹہ (عکس آن لائن)نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں تاہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر معاشی دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جان اچکزئی نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ لگژری آئٹمز کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے پاکستان نے ڈیوٹی پر کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے نرم رویے کی وجہ سے معاشی دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے تھے، افغانستان اور دیگر ہمسایہ ممالک باہمی تجارت پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ تجارت پر توجہ سے ہماری معیشتوں کا بھی فائدہ ہو گا اور مافیا کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں