نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ طالبان کے خواتین اور لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انتونیو گوتریس نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی اعلی تعلیم پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے انکار مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے طالبان پر سب کے لیے تعلیم یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی سے افغانستان کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔