حامیوں کے مظاہرے

افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں کے مظاہرے

کابل (عکس آن لائن) افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے ہرات اور سمنگان صوبوں میں مظاہرے کئے ہیں۔افغان خبر رساں ایجنسی آوا کے مطابق مظاہرے کے شرکاء نے مشتبہ ووٹوں کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت اور افغانستان کے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون کے مطابق عمل اور عوام کے ووٹوں کا احترام کرے۔ ایک اور صدارتی امیدوار گلبدین حکمت یار کے حامیوں نے بھی کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہرجلسہ کیا تھا۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات گذشتہ 28 ستمبر کو ہوئے تھے اور اس کے ابتدائی نتائج کے اعلان کو اب تک ووٹوں کی گنتی میں فنی خرابی کے باعث 3 بارملتوی کیاجاچکا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل افغانستان کے27 صوبوں میں مکمل ہوگیا ہے لیکن7 صوبوں میں بعض امیدواروں کے اعتراضات کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں