راشد خان

افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کے نئے ‘فِلِک سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا

کابل (عکس آن لائن)افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کے نئے ‘فِلِک سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے پیغام میں آئی سی سی نے راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ راشد خان ہمیشہ کوئی نئی چیز تخلیق کرتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راشد خان کے فلک کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں افغانستان کے کھلاڑی کو ٹانگوں کے درمیان سے شارٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد خان بھی نئے انداز میں فلک مارنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔خیال رہے کہ راشد خان آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں، وہ اب تک 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 103وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں