مسجد میں دھماکوں

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دھماکوں سے 29 نمازی شہید، 100 سے زائد زخمی

کابل(عکس آن لائن) افغانستان کے صوبے ننگر ہار کی مسجد میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 29 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق بم دھماکے جمعہ کی نماز کے دوران ہوئے۔ دھماکے ضلع ہسکہ کے جبڑا درہ کے علاقے کی ایک مسجد میں ہوئے۔ننگرہار صوبے کے گورنر کے مطابق دھماکوں سے مسجد کی چھت گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار دھماکے ہوئے جس سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ،افغان حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ان کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔کسی گروپ نے فوری طور پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے ،واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کو صدر ٹرمپ نے آخری مراحل میں اچانک ختم کردیا تھا جس کے بعد سے افغانستان میں حملوں میں شدت آئی ہے جب کہ تاحال صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی اعلان نہیں کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں