کابل (عکس آن لائن )افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع المار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 12 اہلکار اور 8 شہری زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے فریاب کے گورنر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں المار پولیس چیف بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پہلے المار پولیس ہیڈکوارٹر کے داخلی راستے پر رات کو کار بم دھماکا کیا تھا۔گورنر فریاب نے کہا کہ بم دھماکے کے بعد 4 حملہ آوروں کا افغان فورسز کے ساتھ مقابلہ صبح تک جاری رہا۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ المار حملے میں 100 کے قریب دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ