افغانستان

افغانستان میں دو مختلف حملوں میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل(عکس آن لائن)افغانستان میں دو مختلف حملوں میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ جنوبی صوبے قندھار میں طالبان کے ایک خود کش حملے میں ہفتے کی صبح ایک پولیس چیک پوائنٹ کو ہدف بنایا گیا۔ اس حملے میں بارہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ دریں اثنا مشرقی صوبے کنڑ میں ایک حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ صوبائی کونسل کے رکن محمد سپائی نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے مابین دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں لیکن اس کے باوجود طالبان اپنے حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں