اقوام متحدہ

افغانستان میں جنوری سے ستمبر تک 2 ہزار 563 افراد ہلاک ہوے، اقوام متحدہ

نیویارک (عکس آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں برس جنوری سے ستمبر کے دوران مختلف واقعات میں 2 ہزار 563 شہری ہلاک ہوئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں ہولناک انکشافات کیے گئے ہیں۔

رواں برس جنوری سے ستمبر کے دوران مختلف واقعات میں 2 ہزار 563 شہری ہلاک ہوئے جن میں 261 خواتین اور 631 بچے شامل ہیں۔ یہ 2014 کے بعد 9 ماہ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یو این اے ایم اے) کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس کے 9 ماہ کے دوران دہشت گردی اور جھڑپوں کے واقعات میں 5 ہزار 676 افراد زخمی ہوئے جن میں 662 خواتین اور 18 سو 36 بچے شامل ہیں۔افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ایسے میں اضافہ ہوا ہے کہ جب کئی سال سے امریکہ اس ملک پر قابض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں