صدرٹرمپ

افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف روسی خفیہ مہم پر بریفنگ نہیں ملی، ٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں کبھی کسی نے نہیں بتایا تھا ،

کہ روس کی فوجی انٹیلی جینس یونٹ نے بڑی رازداری کے ساتھ طالبان عسکریت پسندوں کو

افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے پر انعام دینے کی پیش کش کی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس بارے میں رپورٹ

کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جینس کے عہدے دار کئی مہینے قبل ہی اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے.

کہ روسی خفیہ ایجنسی کا یونٹ، جو یورپ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے وہاں کوششیں

اور خفیہ کارروائیاں کر رہا ہے، اس نے پچھلے سال افغانستان میں بھی ایک مہم چلائی تھی،

جس کے متعلق مجھے مارچ میں بریفنگ دی گئی تھی۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں صدر نے کہا ،

کہ انہیں نہ تو کسی نے بتایا ہے اور نہ ہی بریف کیا ہے۔

نائب صدر مائیک پینس یا وائٹ ہاس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے بھی افغانستان

میں روسیوں کی جانب سے ہمارے فوجیوں پر حملوں کے متعلق کچھ نہیں بتایا،

جیسا کہ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے نیویارک ٹائمز میں جھوٹی خبر دی گئی ہے۔

ہر کوئی اس سے انکار کر رہا ہے اور یہ کہ وہاں ہم پر زیادہ حملے نہیں کیے گئے۔

صدر ٹرمپ نے مذکورہ اخبار کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے نامعلوم ذرائع کو سامنے لائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اخبار یہ نہیں کر سکتا کیونکہ امکان یہی ہے ،

کہ اس خبر کے پیچھے کسی ذرائع کا وجود ہی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں