پیاز اورٹماٹر

افغانستان سے پیاز اورٹماٹرکی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں آنا شروع ہوگئی

پشاور(عکس آن لائن)افغانستان سے پیاز اورٹماٹرکی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوںمیں آنا شروع ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چاردنوںمیں افغانستان ٹماٹر اورپیاز کے دوسو سے زائد ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں۔ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ایران اور افغانستان سے دوسو لوڈڈ ٹرک پاکستان میں داخل ہو گئے۔پاکستان نے پانچ ہزار میٹرک ٹن سے زائد پیاز اور ٹماٹر برآمد کیے ہیں۔پیاز اورٹماٹردرآمد کے بعدقیمتوںمیں کمی آنا شروع ہوگئی۔۔پشاور میں 10 روپے کمی کے بعد پیاز 120 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، جس سے سوات، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پیدا ہوگئی۔قلت کے باعث ٹماٹر 300 روپے سے 400 روپے کلو اور پیاز 160 روپے سے 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے تھے۔فصلیں تباہ ہونے کے باعث وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں