امریکی فوج

افغانستان سے انخلا کا تقریبا نصف کام مکمل ہوگیا، امریکی فوج کی تصدیق

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کا تقریبا نصف کام مکمل ہو گیا، بگرام ائیر بیس آئندہ 20 دنوں میں افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے،

مجموعی طور پر اب تک اتنا سامان افغانستان سے واپس بھجوایا جا چکا ہے جتناکہ 300 سی 17 فوجی طیاروں پر لادا جا سکتا ہے، ڈیفنس لاجسٹکس ایجنسی کے پاس تیرہ ہزار آلات کے پرزے لائے گئے ہیں تاکہ ان کو تلف کیا جا سکے، 6 فوجی تنصیبات افغان وزارت ِ دفاع کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں